راجن پور میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے 9 ارب کا منصوبہ منظور‘ حفیظ الرحمن دریشک

راجن پور میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے 9 ارب کا منصوبہ منظور‘ حفیظ الرحمن ...

مٹھن کوٹ(نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے ضلع راجن پور کے ہر گھر کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے9ارب کے ایک منصوبے کی منظوری دی ہے جوکہ ایک سال کے اندر مکمل ہوگا ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے ماحو لیات کے چیئرمین ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایاکہ گذشتہ دنوں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں (بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

شہباز شریف سے ملاقات کرکے ان کی توجہ ضلع راجن پور کے لوگوں کو درپیش پینے کے صاف پانی کی طرف دلائی تھی ۔ جس پر پنجاب حکومت نے مختلف محکموں کے اعلیٰ افسرن کو اس منصوبہ کی فوری طور پر فزبلٹی رپورٹ تیار کرنے کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبے کے مطابق ضلع راجن پور کی ہر یونین کونسل میں جہاں پر زیر زمین میٹھا پانی ہوگا وہاں پر ایک مین پلانٹ نصب کرکے وہاں سے نزدیکی علاقوں کو پانی کی سپلائی ہو گی جہاں پرزیر زمین پانی کڑوا ہوگاجہان پر ایک چھوٹا پلانٹ لگایا جائے گا یہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد چھ سال تک پنجاب گورنمنٹ کی تحویل مین رہے گا ۔اس موقع پر نومنتخب چیئرمین سردار یوسف خان دریشک، سردار ثناللہ خان دریشک، کونسلر راناثنا اللہ ایڈووکیٹ، چیئر مین عشرو زکواۃ کمیٹی شمشاد احمد خان کورائی ڈاکٹر جاوید اقبال ، سید نورالحسن بخاری ،ڈاکٹرشاہد رفیق، چوہدری نعیم ثاقب اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر