شہر میں تجاوزات،غیرقانونی تعمیر کیخلاف آپریشن،متعدد عمارتیں،دکانیں مسمار

شہر میں تجاوزات،غیرقانونی تعمیر کیخلاف آپریشن،متعدد عمارتیں،دکانیں مسمار

ملتان(خبرنگار،نمائندہ خصوصی)شہر میں تجاوزات اور غیرقانونی تعمیر کیخلاف آپریشن،متعدد عمارتیں،دکانیں مسمار کردی گئیں تفصیل کے مطابق شاہ رکن عالم ٹاؤن اور موسی پاک ٹاؤن پر مشتمل ٹیم ’’اے‘‘ نے گذشتہ روز مختلف علاقوں تجاوزات کے خلاف کاروائی کرکے 2ٹرک 1ٹریکٹر ٹرالی سامان قبضے میں لے لیا اسٹنٹ کمشنر سٹی و ایڈمنسٹریٹر شاہ رکن عاکن ٹاؤن ملک فاروق ڈوگر کی ہدایت پر لینڈ(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

آفیسر شاہ رکن عالم ٹاؤن ضیا الحسن بخاری اور لینڈ ار موسی پاک ٹاون حاجی اشفاق کی سربراہی میں ٹیم نے شاہ رکن عالم کالونی، ٹی چوک، میٹرو روٹ اور وہاڑی چوک پر آپریشن کے دوران ریڑھیاں ،کاؤنٹر، بینچ ، چارپائیاں ، ترپال سائن بورڈ، کرسیاں، کنڈے ودیگر سامان قبضے میں لے لیا۔دریں اثناء ایم ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے گزشتہ روز یل ایم کیو روڈ،ایم اے جناح روڈ،غوث الااعظم روڈ بوسن روڈ اور شاہین آباد کالونی میں غیرقانونی تعمیر کے خلاف آپریشن کیا اس دوران ایل کیو روڈ پر ٹیسٹی ہوٹل میں زیر تعمیر ہال گرادیا عید گاہ روڈ پر بغیر نقشہ کے تعمیر ہونے والی ورکشاپ کو مسمار کردیا۔ایم اے جناح روڈ پر نقشہ منظور کرائے بغیر زیر تعمیر6دکانوں کو مسمار کردیا گیا یام اے جناح روڈ پر ہی زیر تعمیر گھر گرا کر سامان قبضہ میں لے لیا گیا بوسن روڈ پر زیر تعمیر ہال کا سٹریکچر گرا کر مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ شاہین آباد کالونی میں پلاٹ پر ناجائز قبضہ کرنے والے شہری سے اراجی واگزار کروا کر اصل مالک کے حوالے کردی گئی۔اس موقع پر انفورسمنٹ ٹیم میں لینڈ کنٹرول آفیسر اکرام بلوچ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ رانا توقیر الہیٰ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ محمد اشرف بھی ایم ڈی اے مجسٹریٹ کے ہمراہ موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر