ٹریفک حادثات میں 2افراد لقمہ اجل بن گئے، 2زخمی
رحیمیار خان، چنی گوٹھ (بیورو نیوز، نامہ نگار) ٹریفک حادثات میں 2افراد لقمہ اجل بن گئے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز مڈ درباری کا رہائشی عبدالستار جمالدین والی کے رہائشی (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
بیوپاری کو مالک کے حکم پر موٹرسائیکل پر چھوڑنے کیلئے جارہا تھا کہ اسی دوران بے قابو ڈالہ ویگن نے دونوں کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں عبدالستار ٹانگیں ٹوٹنے اور سر پر لگنے والی گہری ضرب کے باعث شدید زخمی ہوگیا جبکہ ظہوراحمد کو بھی معمولی ضر بات آئیں۔ اسی طرح بستی مراد پور کار ہائشی 20سالہ غفور احمد اپنی موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ اسی دوران سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے بے قابو ہوکر ٹکراگیا ۔ جسے انتہائی نازک حالت میں ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم غفور احمد زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑگیا ۔مو ضع لعلو نائچ کا رہائشی عبدالرحمن نا می ضعیف العمر شخص چنی گو ٹھ چکر پر سائیکل پر سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک نے اس کے کچل ڈالا۔شدید زخمی حا لت میں اس کو رورل ہیلتھ سینٹر چنی گو ٹھ لے جا یا گیاوہاں پر اس کو ابتدائی طبی امداد دے کر بی وی ایچ بہاولپور ریفر کر دیا گیا مگر وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا۔
ٹریفک حادثات