شفق حبیب کے نئے فلیگ شپ اسٹور کا شاندار افتتاح

شفق حبیب کے نئے فلیگ شپ اسٹور کا شاندار افتتاح

کراچی( پ ر) انتہائی تجربہ کار جیولری ڈیزائنر شفق حبیب نے اپنے اسٹور کے افتتاح کے موقعے پر ایک شاندار تقریب منعقد کی ،جس میں پرنٹ ،سوشل اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ لاہور کی کئی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی۔اس تقریب کے ریڈ کارپٹ پر لاہور کے کئی جانے مانے نام نظر آئے جیسے کہ نیلوفر شاہد،زارا پیرزادہ،ارم خان، نوین سید، زرقہ سہروردی اوربہت سی دیگر نام ور شخصیات بھی وہاں موجود تھیں۔ اس تقریب کے ریڈکارپٹ کی میزبانی کے فرائض ٹی وی کی مشہور شخصیت سارہ گنڈاپور نے انجام دیں۔ اسٹور کا افتتاح مشہور فیشن ڈیزائینر نیلوفر شاہد نے کیا، جس کے بعد مہمانوں نے اسٹور کا دورہ کیا اور شفق حبیب کی ڈیزائن کردہ جیولری کو بہت پسند کیا۔ اس موقع پر شفق حبیب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ " اپنے نئے اسٹور کے افتتاح پر وہ بہت فخر محسوس کررہی ہیں اور جس محبت کے ساتھ تمام مہمان یہاں آئے ہیں اس نے مجھے بہت متاثر کیا ہے، اور ان کا یہاں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ میری ڈیزائن کی ہوئی جیولری منفرد ، خوبصورت اور معیاری ہے اور بہت پسند کی جاتی ہے ۔" شفق حبیب نے دنیا گھومی ہے اور اس کے اثرات ان کے جیولری ڈیزائن میں نظر آتے ہیں جہاں وہ مشرقی نزاکت کو مغربی انداز کے ساتھ اس طرح یکجا کرتی ہیں کہ ایک شاہکار جنم لیتا ہے۔ شفق حبیب کا جیولری اسٹوڈیو لاہور میں ہے، شفق ہمیشہ زیورات کے روایتی ڈیزائن میں جواہرات کا غیر روایتی امتزاج استعمال کرتی ہیں۔ اس نئے فلیگ شپ اسٹور میں پیش کئے گئے تمام ڈیزائن ہمیشہ کی طرح اپنی نوعیت کے واحد ڈیزائن تھے۔ ان کے ڈیزائنز میں دنیا کے مختلف ممالک کی جمالیات کی جھلک نظر آتی ہے جسے وہ اپنے منفرد انداز میں جواہرات کے ساتھ ترتیب دے کر ایک ایسی جیولری تخلیق کرتی ہیں جو خود کہتی ہے" شفق" ۔ ان کے بنائے ہوئے زیورات میں یورپ، مشرقِ بعید، عرب، ایران، ترکی، وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے روایتی آرٹ اور ہنرمندی کا عکس بھی نظر آتا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر