آزادی ٹرین ملتان سے روانہ،شجاع آباد،لودھراں،احمد پور شرقیہ میں استقبال

آزادی ٹرین ملتان سے روانہ،شجاع آباد،لودھراں،احمد پور شرقیہ میں استقبال

ملتان،شجاع آباد،لودھراں،احمد پور شرقیہ،صادق آباد(جنرل رپورٹر،نمائندگان)آزادی ٹرین ملتان میں37گھنٹے قیام کے بعد روانگی ہوئی جسکا شجاع آباد لودھراں اور ڈیرہ نواب صاحب میں استقبال کیا گیا آزادی ٹرین آج شام صادق آباد پہنچے گی تفصیل کے مطابق پشاور سے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

چلنے والی آزادی ٹرین ملتان میں37گھنٹے قیام کے بعد شجاع آباد روانہ ہوگئی ‘کینٹ ریلوے سٹیشن پر ڈائریکٹر ویجی لینس اور قائم مقام ڈی ایس ریلوے صائمہ بشیر نے ٹرین کو روانہ کیا اس موقع پر ڈی پی او شاہد رضا‘ڈی این آئی سخاوت علی ودیگر بھی موجود تھے جبکہ صبح سویرے بھی ٹرین کو دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد سٹیشن آئی ہوئی تھی ۔شجاع آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق آزادی ٹرین شجاع آباد صبح دس بجے کی بجائے سوا بارہ بجے پہنچی شہریوں کی بڑی تعداد ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گئی جس میں خواتین مرد اور سکولوں کے بچے کی بڑی تعداد موجود تھی عوام دو گھنٹے انتظار کرتے رہے پانی کا کوئی بندوبست نہ تھا اور نہ ہی پلیٹ فارم پر کسی قسم کی سہولت تھی پانی نہ ہونے کی وجہ سے شدید گرمی میں عوام کا برا حال تھا آزادی ٹرین میں تمام صوبوں کی ثقافت کو اجا گر کیا گیا خاص طور پر سرائیکیوں سے یہ کہتے سنا گیا کہ اس میں سرائیکی ثقافت کو نظر انداز کیا گیا ہے جو بہت بڑا ظلم ہے ۔آزادی ٹرین ایک گھنٹہ تک ریلوے اسٹیشن پر موجود رہی اس موقع پر1122ریسکو اور فائر برگیڈ کی گاڑی اور پولیس بھی موجود تھی تا ہم اس موقع پر کوئی سیاسی شخصیات موجود نہ تھی۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈی سی او شاہد نیاز نے کہا ہے کہ آزادی ٹرین نو جوان نسل میں آزاد ی اور آزاد ملک کی اہمیت کو جاگر کرنے کا مؤ ثر ذریعہ ہے ۔ انہوں نے یہ بات آ ج یہاں دوپہر ریلوے اسٹیشن لودھراں پر آزادی ترین کا استقبال کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان اور لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس مو قع پر آزادی ٹرین کے افیسر انچارج علی محمد چاچڑ،پی آئی ڈی ملتان کے ڈائریکٹر محمد سعید احمد شیخ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن رحیم طلب، محمد طیب خان اے سی لودھراں ٹی ایم او محمد شفیق، اسٹیشن ماسٹر حافظ حبیب ا لر حمان ،ریلوے ٹریفک انسپکٹرز محمد چراغ رضا اور محمد شریف بھی مو جود تھے۔ آزادی ٹرین کو دیکھنے کے لئے گرمی کے با وجود بچوں خواتین اور مردوں کی کثیر تعداد اسٹیشن پر مو جود رہی۔احمد پر شرقیہ سے سپیشل رپورٹر کے مطابق آزادی ٹرین مارچ آج صبح ساڑھے پانچ بجے ریلوے اسٹیشن ڈیرہ نو اب صاحب پہنچی دو گھنٹے قیام کے بعد ساڑھے سات بجے اگلے اسٹیشن کے لئے روانہ ۔صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابق قیام پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے اور عوام کو تحریک پاکستان کے دوران بزرگوں کی طرف سے کی گئی جدوجہد پر مبنی پوٹریٹ آزادی ٹرین آج 25اگست بروز جمعرات کو شام 5بجے ریلوے اسٹیشن صادق آباد پر پہنچے گی جو ایک گھنٹہ تک ریلوے اسٹیشن پر قیام کے بعد 6بجے کراچی کیلئے روانہ ہو جائے گی یہ بات اسٹیشن ماسٹر حاجی محمد الیاس اور چیف کمرشل محمد عباس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر