منشیات فروشوں ‘ہوائی فائرنگ کرنیوالوں سمیت 72 ملزم پکڑے گئے

منشیات فروشوں ‘ہوائی فائرنگ کرنیوالوں سمیت 72 ملزم پکڑے گئے

ملتان(کرائم رپورٹر)ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔19اشتہاری مجرمان سمیت72ملزمان گرفتار۔ پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم محمد کاشف کے قبضہ سے 20لیٹر شراب جبکہ ملزمان ندیم اور خالد کے قبضہ سے 02بوتل شراب ، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم رفیق کے قبضہ سے 50لیٹر شراب معہ چالوبھٹی ، پولیس تھانہ قادر پور راں نے ملزم نذیر کے قبضہ سے 05لیٹر شراب، پولیس (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

تھانہ صدر شجاع آباد نے ملزمان نذر حسین اور اللہ ڈتہ کے قبضہ سے 180لیٹر شراب، پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے ملزم غلام مر تضیٰ کے قبضہ سے 06کلو بھنگ ، پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم انور کے قبضہ سے 450لیٹر شراب، پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم عامر کے قبضہ سے 05لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم منظور کے قبضہ سے 01عدد پسٹل معہ 04گولیاں، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم مراد کے قبضہ سے 01عدد پسٹل معہ 04گولیاں، ملزم ظفر عباس کے قبضہ سے 01عدد پسٹل معہ 03گولیاں جبکہ ملزم کلیم اللہ کے قبضہ سے 01عدد پسٹل معہ 02گولیاں ، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم نعمان کے قبضہ سے 01عدد بندوق 12بور معہ 25کارتوس برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے۔پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم توقیر کو 160پتنگیں معہ 02گوٹے ڈورفروخت کرتے ، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم شفیق کو 10پتنگیں معہ 02گوٹے ڈور فروخت کرتے، پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم کامر ان کو 163پتنگیں فروخت کرتے، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم ندیم کو 160پتنگیں فروخت کرتے ، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم افتخار کو 46گوٹے ڈور فروخت کرتے، پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم جاوید کو 200پتنگیں فروخت کرتے ، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم عمر دراز کو 85پتنگیں معہ 02گوٹے ڈور فروخت کرتے ، پولیس تھانہ بی۔زیڈ نے ملزم فراصت علی کو 05پتنگیں معہ 01گوٹا ڈور فروخت کرتے برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزمان محمد طارق اور یونس کو ناقص خوردنی اشیاء فروخت کر تے قابو کر کے مقدمات درج کرلیے۔پولیس تھانہ چہلیک نے ملزمان قمبر عباس اور بلال کو،پولیس تھانہ گلگشت نے ملزمان فیاض اور رقیق کو جبکہ پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزمان نواز اور اسلم کو بغیر اجازت مکانات کرایہ پر دینے کے جرم میں قابو کرکے مقدمات درج کرلیے۔پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزمان عبدالرزاق، اسحاق ، ایوب، طارق، واحد ، ساجد اور عارف کو اندھا دھند ہوائی فائرنگ کرتے قابو کر کے مقدمات درج کرلیے۔پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزمان شہزاد ، مظہر ، اقبال، جاوید، کامران ، ساجد، اکمل ، عثمان اور غلام مصطفیٰ کو تاش جواء کھیلتے جبکہ پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزمان عارف، کریم ، ریاض، اظہر اور قیصر کو تاش جواء کھیلتے قابو کر کے مقدمات درج کرلیے۔ پولیس نے19اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر