ضمنی الیکشن ‘صوبائی حلقہ 232 کو شفاف بنانے کیلئے انتظامات مکمل

ضمنی الیکشن ‘صوبائی حلقہ 232 کو شفاف بنانے کیلئے انتظامات مکمل

گگو منڈی(نامہ نگار)صوبائی جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب مسرور احمد بجاڑ نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن پی پی 232 گگو منڈی کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے تمام ممکنہ انتظامات مکمل کر لیے گئے پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر بیرونی مداخلت روکنے کے لیے فوج اور رینجرز کی مدد طلب کر لی گئی (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

ہے پولنگ کے روز کوئی ایسی سرگرمی نہیں ہونے دی جائے گی جس سے انتخابی عمل پر کوئی انگلی اُٹھا سکے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔۔ کوئک ایکشن فورس قائم کر دی گئی جو آدھے گھنٹے کے اندر اندر متعلقہ پولنگ اسٹیشن پہنچے گی پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف پولنگ عملہ کو الیکشن کمیشن سے رابطہ کے لیے موبائل فون اندر لیجانے کی اجازت ہو گی غیر ضروری اور غیر متعلقہ افراد کو پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس بھی پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون نہیں لیجا سکیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عامر جاوید کے ہمراہ اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر احمر سہیل کیفی کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران اور پولنگ کے روز کسی بھی شخص کی جانب سے اسلحہ کی نمائش کرنے پر اُسکے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی 232گگو منڈی میں ووٹروں کی کل تعداد ایک لاکھ 91ہزار 92ہے جن میں ایک لاکھ 9ہزار مرد ووٹرز اور 81ہزار 9سو گیارہ خواتین ووٹرز ہیں کل 157پو لنگ اسٹیشن اور365 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔بیلٹ پیپرز اور بیلٹ باکس تیار ہیں اور پولنگ سٹاف کو ٹریننگ دی جا رہی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر