جماعت اسلامی چارسدہ کا اجتماع آج ہوگا

جماعت اسلامی چارسدہ کا اجتماع آج ہوگا

چارسدہ( بیورو رپورٹ)جماعت اسلامی ضلع چارسدہ کے ذمہ داران کا صوبائی اجتماع عام کے حوالے سے اجلا س آج ہوگا۔ اجلاس میں صوبائی امیر مشتاق احمد خان اور جنرل سیکرٹری عبدالواسع خصوصی شرکت کرینگے ۔جماعت اسلامی ضلع چارسدہ کے ذمہ داران کا صوبائی اجتماع عام کے حوالے سے اجلا س آج 2بجے مرکز اسلامی چارسدہ میں ہوگا اجلاس میں ضلعی کابینہ ارکان شوری ڈسٹرکٹ وتحصیل کونسلرز زونل و یوسی امراء جنرل سیکرٹریزنائب امراء اور ذیلی وبرادر تنظیمات کے ذمہ داران شریک ہوں گے ۔جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع 22,23اکتوبر کو اضاخیل نوشہرہ میں ہونے والے صوبائی اجتما ع عام کے حوالے بریفنگ دینگے ۔اجلاس سے ضلعی امیر مصباح االلہ بھی خطاب کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...