سوات موٹر وے ملاکنڈ ڈویژن کی صنعت و حرفت کیلئے عظیم منصوبہ ہے ، جنید اکبر

سوات موٹر وے ملاکنڈ ڈویژن کی صنعت و حرفت کیلئے عظیم منصوبہ ہے ، جنید اکبر

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبرنے34ارب روپے کی خطیر لاگت سے تعمیر ہو نے والی سوات موٹر وے کو ملاکنڈ ڈویژن کی صنعت زراعت اور سیاحت کیلئے ایک عظیم انقلابی منصوبہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ آج 25اگست کو چیئر مین عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کے ہاتھوں اس اہم منصو بے کا افتتاح پورے علاقے اور عوام کیلئے ایک تاریخ ساز دن ہے کیو نکہ اس اہم منصو بے کی تکمیل سے علاقے میں ترقی و خو شحالی اور بے روزگاری وغربت کے خاتمے کے نئے دور کا آغاز ہو گا جس کا سارا کریڈ ٹ تحریک انصاف کی صو بائی حکومت جاتا ہے۔اخباری نمائندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے انھوں نے کہا کہ آج عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک چکدرہ میں اس تاریخی منصو بے کے افتتاح کے بعد تھانہ سپورٹس کمپلیکس میں عظیم الشان جلسے سے خطاب کریں گے انھوں نے کہا کہ اس میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے علاقے میں نی صرف ترقی و خوشحالی آئے گی بلکہ زراعت و سیاحت سمیت صنعت کو بھی فروغ ملے گا انھوں نے کہا کہ ملاکنڈ کے غیور عوام آج اپنے قائدین کا بھرپور استقبال کریں جنید اکبر نے کہا کہ سوات موٹر وے صو بائی حکومت کی جانب سے صوبے کے عوام کیلئے ایک عظیم اور گرانقدرمنصوبہ ہے جو کہ صو بے اور خصو صا ملاکنڈ ڈویژن کی تعمیر وترقی اور اس کے روشن مستقبل میں کلیدی کردار ادا کرے گاکیو نکہ اس تاریخ ساز منصوبے کی وجہ سے نہ صرف مختلف اضلاع کے باہمی فاصلے سمٹ جائیں گے بلکہ اسلام آباد راولپنڈی لاہور اور پشاور کا فاصلہ کم ہونے کے ساتھ ساتھ واحد جی ٹی روڈ کے مقابلے میں متبادل روٹ بھی میسر آجا ئے گاجو کہ آبادی اور ٹریفک میں اضا فہ کی وجہ سے وقت کا اہم تقاضا ہے انھوں نے اس اہم شاہراہ کے افتتاح پر ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو مبارکباد پیش کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر