گیس، بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری، صارفین خوار کاروبار ٹھپ

گیس، بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری، صارفین خوار کاروبار ٹھپ

ملتان،وہاڑی،رنگ پور،خان پور،رحیم یار خان ، راجن پور(خبرنگار خصوصی،نمائندگان)ملتان شہر کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جا ری۔ گیس بندش کی وجہ سے شہر یوں کو لکڑیاں جلا کر گزر اوقات کرنا پڑتاہے ،دن اور رات میں کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے ، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے، شہر کے مختلف علاقوں گجرکھڈا،کینٹ۔گھنٹہ گھر،،ڈبل پھا ٹک،و لائیت آبادشالیمار کالونی‘ ایم ڈی اے چوک‘ پرانا شجاع آباد روڈ‘ معصوم شاہ روڈ‘ جلیل آباد‘ شریف پورہ‘ ممتاز آباد حسن آباد گیٹ نمبر 1اور 2‘ قیصر آباد‘ قذافی چوک‘ پیراں غائب روڈ‘ سمیجہ آباد‘ مدنی چوک‘ گلشن مارکیٹ‘ شاہ رکن عالم‘ حسن پروانہ،حرم گیٹ،دہلی گیٹ ،پاک گیٹ ،لو ہاری گیٹ،منظور آباد۔ سمیت شہر کے اندرون و بیرون علا قوں میں رات 9بجے کے بعد کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے جبکہ چند ایک جگہوں پر گیس کی سپلائی تو بحال ہوتی ہے مگر اتنی گیس بھی نہیں ہوتی کہ کچھ بھی پکا یا جا سکے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ انکا کہنا ہے کہ بااثر افراد نے غیر قانونی طریقہ سے گیس کے حصول کیلئے کمپریسرز لگا رکھے ہیں جس کی وجہ سے عام شہریوں کو ہر وقت گیس پریشر میں کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، جبکہ سردیوں میں گیس کا استعمال گرمیوں کی نسبت کی گناہ زیادہ ہوتا ہے مگر گیس احکام سردیوں اور گرمیوں میں یکسا ں لوڈ شیڈنگ کر رہے ہیں جس کا صاف مطلب ہے کہ ملک میں گیس میں کوئی کمی نہیں بلکہ سوئی گیس حکام نے ملک میں مصنوعی بحران پیدا کیا ہو اہے جس کی وجہ سے گیس صارفین کو شدید مشکلات کا سامان کرنا پڑتا ہے، گیس بندش کی وجہ سے شہر یوں کو لکڑیاں جلا کر گزر اوقات کرنا پڑتاہے۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،تحصیل رپورٹر کے مطابق بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صارفین خوار ہونے لگے ، جس کی وجہ سے تاجر طبقہ پریشان ہو گیا اور انکی ما لی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو نے لگا ، مریض ، بوڑھے ، بچے اور خواتین ذہنی اذیت میں مبتلا ہو نے لگے جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں عبدالرحمن ، وقار رشید، شفیق بلوچ، چودھری عباس علی ، سید محمد علی شاہ ، آصف خان ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فی الفور ختم کیا جائے تاکہ عوام کو سہولیات مل سکیں۔رنگ پور سے نامہ نگار کے مطابق رنگ پور اور گردونواح کے علاقوں میں میپکو حکام کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس سے کاروبارزندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے جس پر عوامی سماجی حلقوں نے میپکو حکام کے خلاف حتجاج کرتے ہوئے غیر علاینہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔خان پور سے تحصیل رپورٹر کے مطابق انجمن تاجران سہجہ کے صدر حافظ اللہ ودھایا ،جام خلیل احمد،حاجی انور موہل ،سرائیکی شاعر سعید ثروت نے مشترکہ بیان میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے فوری اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار و زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے اور وعدے بھی پورے ہوتے دکھائی نہیں دیتے۔رحیم یار خان سے بیورنیوز،ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق پندرہ روز کے دوران محکمہ واپڈا کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر سمیت دیگر حکام نے شہری و دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھاتے ہوئے صنعتی علاقوں کو لوڈشیڈنگ فری قرار دے کر عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ دن بھر بدترین لوڈشیڈنگ سے سکول و کالج اور دفاتر میں جانیوالے افراد سمیت گھروں میں خواتین کو امور خانہ داری انجام دینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ متعدد بار ایس ای واپڈا کو شکایات کے باوجود لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کی بجائے اضافہ ہوتا جارہا ہے شہری وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لے کر اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق راجن پور ،شہر میں غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈ نگ کے دورا نیئے میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا گرمی میں اضا فہ کے ساتھ لوڈ شیڈ نگ میں اضا فہ سے شہری پر یشان ،سراپاء احتجاج ،چئیر مین واپڈا ،وزیر مملکت واپڈا سے نوٹس لینے کا مطا لبہ شہریوں محمد اویس ،محمد خان ،عبدالا حد ،وسیم احمدودیگر نے اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ راجن پور میں واپڈاانتظا میہ کا جب دل چا ہے لوڈ شیڈ نگ بڑھا دیتی ہے ۔

لوڈشیڈنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر