رواں مہینے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ،ملزمان پابند سلاسل

رواں مہینے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ،ملزمان پابند سلاسل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(کرائمز رپورٹر ) پولیس پشاور نے رواں مہینے کے دوران بھاری مقدار میں منشیات ،چرس ،ہیروئن ،افیون اور شراب برآمد کرلی ایس ایس پی آپریشنز پشاو ر عباس مجید خان مروت کے مطابق معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے ضلع پشاور پولیس کو ہدایات کرتے ہوئے کینٹ ،سٹی اور رورل سرکلز کے ایس پیز کی نگرانی میں مختلف تھانہ جات کے حدود میں کامیاب کاروائیاں ،چھاپے اور خصوصی ناکہ بندیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات 305کلوگرام چرس ،15 کلوگرام ہیروئن ،11 کلوگرام افیون ،800 بوتل اور 80 لیٹر شراب برآمد کئے گئے ۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ جوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچنے اور معاشرے کو صاف کرنے کیلئے کاروائیاں جاری رہیگی ۔