عالمی رینگ میں نمبر ون پر آناٹیم ورک کا نتیجہ ہے ،محمد افتخار

عالمی رینگ میں نمبر ون پر آناٹیم ورک کا نتیجہ ہے ،محمد افتخار

پشاور(کرائمز رپورٹر )پشاو ر سے تعلق رکھنے والے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنیوالے کرکٹر محمد افتخار نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ پر حکمرانی اور عالمی رینکنگ میں نمبر ون کی پوزیشن پرآنا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جس کا کریڈٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ،کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ کو جاتا ہے جن کی محنت اور کوششوں کی بدولت آج قومی ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جمخانہ گراؤنڈ پشاور میں اپنے اعزاز منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد افتخار نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی سطح پر پہلی پوزیشن کرکٹرز اور شائقین کا خواب تھا جو کہ پورا ہوگیا امید ہے کہ ہم مستقبل میں بہترپرفارمنس کا مظاہرہ کرینگے اپنے اس اعزاز کو قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا اور خصوصاً پشاورمیں کرکٹ کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے جس کو پالش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسی جمخانہ میں کھیل کر اس مقام تک پہنچے ہیں جس میں ان کے کوچز اور سینئرز جن میں اصغر لالہ ، حنیف شاہ ، سجاد اخترنے اہم رول ادا کیا انہوں نے کہاجو بھی کھلاڑی محنت کریگا اس کو کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا انہوں نے تما م کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی محنت اور لگن جاری رکھیں وہ دن دور نہیں جب وہ قومی ٹیم کاحصہ ہونگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر