کوہاٹ ،دو فریقین کے درمیان مسلح تصادم ،2 افراد جاں بحق

کوہاٹ ،دو فریقین کے درمیان مسلح تصادم ،2 افراد جاں بحق

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ کے علاقہ محمد زئی میں فریقین کے مابین مسلح تصادم میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ ہنگو روڈ کے علاقہ محمد زئی میں گزشتہ شب دوفریقین کے مابین اسوقت اچانک مسلح تصادم شروع ہوا جب دونوں فریقین کے افراد تکرار کے بعد ایک دوسرے سے گتھم گتھ ہوئے اور ایک دوسرے پر فائرنگ کردی ۔فائرنگ کے اس واقعہ میں دو افراد حبیب شاہ ولد سید عالم شاہ اور مخالف فریق کا محمد سجاد ولد فیروز جاں بحق ہوگئے۔مقتولین کی لاشیں لیاقت میموریل وومن اینڈ چلڈرن اور کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ڈی اے کے ہسپتالوں میں منتقل کردی گئیں جبکہ واقعہ کی اطلاع پر چھاؤنی پولیس نے موقع پر پہنچ کر فریقین کے مابین مزید تصادم روکنے کیلئے انسدادی کاروائی شروع کردی ۔بعد ازاں مقامی پولیس مقتولین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے کیلئے ہسپتال پہنچی اورواقعہ کے الگ الگ مقدمات پولیس تھانہ چھاؤنی میں دونوں فریقین کے نامزد ملزمان مرزلی ،فیروز،رحیم شاہ،حبیب شاہ اور سید عالم کے خلاف درج کر لئے گئے۔پولیس نے واقعہ کے حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے تاہم فوری طور پر وقوعہ رونما ہونے کی اصل وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...