دفاع اسلام کے ساتھ عوامی خدمت کیلئے بھی کوشاں ہیں ، مولانا گوہر شاہ

دفاع اسلام کے ساتھ عوامی خدمت کیلئے بھی کوشاں ہیں ، مولانا گوہر شاہ

 چارسدہ (بیورو رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام دفاع اسلام کے ساتھ عوامی حدمت کیلئے کوشاں ہیں۔ ممبر قومی اسمبلی مولانا گوہر شاہ نے درگئی اور دوسہرہ میں 21لاکھ روپے کے خطیر گرانٹ سے ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا کر حقیقی معنوں میں عوامی حدمت کا آغاز کیا ہے ۔ ناظم مولانا محمد الیاس۔ تفصیلات کے مطابق یو سی درگئی کے ویلیج کونسل قلات نصیرکے ناظم مولانا محمد الیاس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ عوامی مفادات کو مد نظر رکھ کر ترقیاتی منصوبوں کو تکمیل تک پہنچایا ہے ۔ جمعیت علمائے اسلام جمہوری طریقے سے اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے قانون سازی میں بھر پور کر دار ادا کر رہا ہے جس سے وطن عزیز میں سیکولر ز ،لبرلرزاور دیگر کے حوصلے پست ہو ئے ہیں ۔ مولانا محمد الیاس نے کہاکہ قومی اسمبلی کے ممبر مولانا گوہر شاہ نے اپنے حلقہ نیابت میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کرکے ثابت کیا ہے کہ اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے کو ششوں کے علاوہ کے ترقیاتی کام ہمارا مشن ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رکن قومی اسمبلی نے یونین کونسل درگئی اور دوسہرہ میں 21لاکھ روپے خطیر رقم سے فرش بندی ، نکاس آب کے نظام اور دیگر ترقیاتی کاموں کے علاوہ مختلف مقامات پر بجلی کے ٹرانسفارمر ز نصب کرکے کم وولٹیج کا مسئلہ حل کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عید الضحیٰ کے بعد مزید ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائیگاجس سے عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی لائی جائیگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر