سکول اور کالج کے طلبا کے لئے نیا سافٹ ویئرآگیا

سکول اور کالج کے طلبا کے لئے نیا سافٹ ویئرآگیا
سکول اور کالج کے طلبا کے لئے نیا سافٹ ویئرآگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کی معروف کمپنی امپریل کنسلٹنٹ نے پہلی سے بارہویں کلاس کے طالبعلموں کیلئے پڑھانا، مشق اور امتحان کا ایک جدید تعلیمی پورٹل کراچی میں متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے ان کے تعلیمی نصاب کو بچوں کی نفسیات اور ضروریات کے مطابق مختلف مراحل میں تقسیم کیا جاتا ہے۔یہ جدید طریقہ روایتی اور فرسودہ طریقہ تعلیم کو یکسر بدل دے گا جس کے باعث مستقبل میں ذہین طالبعلم پیدا کئے جا سکیں گے۔ اس پورٹل کے ذریعے لیکچرز، ہوم ورک، ٹیسٹ اور بے شمار تعلیمی سرگرمیوں کو بذریعہ کمپیوٹر کیا جا سکے گا۔

اب ای سی جی کروانے ہسپتال نہیں جانا پڑے گا کیونکہ۔۔۔

اس تعلیمی پورٹل کی تقریب رونمائی پاکستان میں بد ھ کو ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری تعلیم سندھ فضل الرحمن پیجوہو تھے جبکہ تقریب میں یمن کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر مرزا اختیاربیگ، مراکش کے اعزازی قونصل جنرل اشتیاق بیگ اور مختلف ممالک کے سفارتکاروں کے علاوہ تعلیمی اداروں کے سربراہان، پرائیویٹ ٹیچرز ایسوسی ایشنز اور وزارت تعلیم کے اعلیٰ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔