امریکہ میں کتا تیسری بار بلا مقابلہ میئر بن گیا

امریکہ میں کتا تیسری بار بلا مقابلہ میئر بن گیا
امریکہ میں کتا تیسری بار بلا مقابلہ میئر بن گیا

  


بوسٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)کہیں توسیاستدانوں کو ووٹ کے لئے عوام کی منتیں کرنا پڑتی ہیں لیکن نتیجہ پھر بھی حسب توقع نہیں آتا اور کہیں ایک کتا ہے کہ تیسری بار بلا مقابلہ ہی میئر بن گیا ہے۔ جی ہاں، حیران ہونے کی ضرورت نہیں،یہ خبر سو فیصد درست ہے۔ امریکی قصبے کورمورینٹ کا میئربننے والا 9سالہ کتا پیرینیزہے۔ لگ بھگ ایک ہزار آبادی والے قصبے میں یہ ڈاگی میاں مسلسل تیسرے سال بلا مقابلہ میئر منتخب ہوئے ہیں جو نہ صرف پورے قصبے کے ہر دلعزیز ہیں بلکہ ہر ایک شخص ان کو ووٹ بھی دیتا ہے۔سفید رنگ کاپیرینیز2014میں پہلی بار الیکشن میں کھڑا ہوا اور اکثریت سے جیت کر میئر منتخب ہو گیا،اور اب یہ تیسری بار بھی بلا مقابلہ منتخب ہو کر میئر کی ہیٹ اپنے سر پر سجانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی