باب دوستی آج بھی بند، تجارت معطل،ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا

باب دوستی آج بھی بند، تجارت معطل،ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا
باب دوستی آج بھی بند، تجارت معطل،ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا

  


چمن(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نواز افغانیوں کے پتھراو¿ کے بعد پاک افغان سرحد پر کشیدگی بدستور برقرار ہے، کئی روز سے بند باب دوستی بھی نہیں کھل سکا،کراسنگ پوائنٹ بند ہونے کے باعث سرحد کے دونوں اطراف کاروباری سرگرمیاںمعطل ہے،لوگوں کی بڑی تعداد بھی پھنس کر رہ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ،پاک افغان سرحد پرباب دوستی آج بھی بند ہے۔ دوطرفہ تجارت ،نیٹو سپلائی ، ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔باب دوستی کو بھارت نواز افغانیوں کی اشتعال انگیزیوں کے بعد بند کیا گیا تھا جس کے باعث سرحد پار کرنے والے لوگوں کی بڑی تعداد بھی پھنس کررہ گئی ہے۔باب دوستی کی بندش پر فلیگ میٹنگز بھی ہوچکی ہیں جن میں پاکستانی حکام نے دو ٹوک الفاظ میں شرانگیزیوں پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں