متحدہ رابطہ کمیٹی کے رکن کیف الوریٰ، شبیر قائم خانی سے امریکہ اور لندن ائرپورٹ پر طویل تفتیش

متحدہ رابطہ کمیٹی کے رکن کیف الوریٰ، شبیر قائم خانی سے امریکہ اور لندن ...
متحدہ رابطہ کمیٹی کے رکن کیف الوریٰ، شبیر قائم خانی سے امریکہ اور لندن ائرپورٹ پر طویل تفتیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک) ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کیف الوریٰ اور شبیر قائم خانی کو لندن ائرپورٹ پر روک دیا گیا۔ شبیر قائم خانی اور کیف الوریٰ کو ائرپورٹ پرحراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔ برطانوی بارڈر ایجنسی نے دونوں کو 3 گھنٹے تک روکے رکھا۔

برطانوی حکام نے ایم کیو ایم رہنماﺅں سے ان کے امریکہ سفر سے متعلق پوچھ گچھ کی۔ دونوں رہنماﺅں سے امریکہ سے ملک بدری کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ شبیر قائم خانی، کیف الوریٰ کو امریکہ میں 16 گھنٹے روکنے کے بعد واپس برطانیہ بھیج دیا گیا تھا۔ دونوں رہنما اس وقت ایم کیو ایم لندن سیکرٹریٹ میں ہیں۔ وہ 2 روز پہلے امریکہ گئے تھے۔ امریکی امیگریشن نے سوال کیا کہ ویزہ ایک سال پہلے لگوایا تھا، امریکہ اب کیوں آئے ہیں؟ پہلی بار امریکہ جانے والے کیف الوریٰ کوئی مناسب جواب نہ دے سکے۔ امریکہ میں میزبان کی ضمانت کے بعد جانے کی اجازت ملی۔