داسو ڈیم کی بولی پر جاری حکم امتناعی واپس ، کنسٹرکشن کمپنی کو ورلڈ بینک سے رجوع کا حکم

داسو ڈیم کی بولی پر جاری حکم امتناعی واپس ، کنسٹرکشن کمپنی کو ورلڈ بینک سے ...
داسو ڈیم کی بولی پر جاری حکم امتناعی واپس ، کنسٹرکشن کمپنی کو ورلڈ بینک سے رجوع کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے داسو ڈیم کی بولی پر جاری کیا گیا حکم امتناعی واپس لیتے ہوئے چائنیز کنسٹرکشن کمپنی کو ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق ورلڈ بینک سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں داسو ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔ دوران سماعت عدالت نے داسو ڈیم کی بولی پر جاری کیا گیا حکم امتناعی واپس لیتے ہوئے چائنیز کنسٹرکشن کمپنی کو ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق ورلڈ بینک سے رجوع کرنے اور گزارشات پیش کرنے کا حکم دے دیا اور کیس کی مزیر سماعت 15 روز کیلئے ملتوی کردی۔

مزید :

اسلام آباد -