بغیر دستاویزات افغانوں کو پاکستان داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی: سرتاج عزیز

بغیر دستاویزات افغانوں کو پاکستان داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی: سرتاج عزیز
بغیر دستاویزات افغانوں کو پاکستان داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی: سرتاج عزیز

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ طالبان کا ایک گروہ نہیں ہے کوئی مذاکرات کا حامی ہے تو کوئی مخالفت کر رہا ہے افغان حکومت طالبان کو مذاکرات کا واضح پیغام دے ۔بغیر دستاویزات کے لوگوں کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بارڈر مینجمنٹ کیلئے موثر اقدامات کر رہے ہیں اور پاک افغان بارڈر پر چار مقامات پر گیٹ نصب کر رہے ہیں۔ پاک افغان سرحد سے دو طرح کے لوگ پاکستان میں داخل ہورہے ہیں جن میں سے ایک قسم کے لوگوں کے پاس دستاویزات ہوتی ہیں جبکہ بہت سے لوگ بغیر دستاویزات کے پاکستان میں داخل ہوتے ہیں لیکن اب بغیر دستاویزات کے لوگوں کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں