پی ٹی آئی نے سردار سورن سنگھ کے قتل میں گرفتار ملزم بلدیوکمار کو ان کی نشست پر ایم پی اے منتخب کرالیا

پی ٹی آئی نے سردار سورن سنگھ کے قتل میں گرفتار ملزم بلدیوکمار کو ان کی نشست پر ...
پی ٹی آئی نے سردار سورن سنگھ کے قتل میں گرفتار ملزم بلدیوکمار کو ان کی نشست پر ایم پی اے منتخب کرالیا

  


پشاور( آن لائن ) خیبر پی کے میں صوبائی اسمبلی میں اقلیت کی خالی نشست پر پی ٹی آئی کے بلدیو کمار کامیاب ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرا علیٰ پرویز خٹک کے معاون خصوصی برائے اقلیتی اموراورایم پی اے سردار سورن سنگھ کے قتل کے بعد خالی ہونے والی نشست پر اس قتل میں گرفتار مرکزی ملزم بلدیو کمار کوایم پی اے منتخب کر لیا گیا۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎

الیکشن کمیشن نے بھی اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تاہم صوبائی حکومت کے ترجمان مشتاق غنی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت بلدیو کمار کو اسمبلی میں داخلے اور حلف برداری کو روکنے کیلے تمام آپشنز استعمال کریگی۔ یادرہے کہ سردار سورن سنگھ کو 22اپریل کے روز بونیر میںانکے گھرکے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد قتل کے شبہ میں گرفتار افراد کی نشاندہی پر پویس نے بلدیو کمار کو بھی گرفتار کیا تھا جو ابھی تک جیل میں ہیں۔

مزید : پشاور