پانامہ کے باوجود نواز شریف مدت پوری کریں گے: آسٹرولوجسٹ

پانامہ کے باوجود نواز شریف مدت پوری کریں گے: آسٹرولوجسٹ
پانامہ کے باوجود نواز شریف مدت پوری کریں گے: آسٹرولوجسٹ

  


اسلام آباد (آن لائن) بین الاقوامی شہرت یافتہ آسٹرولوجسٹ روزینہ جلال نے معروف پاکستانی سیاستدانوں کے مستقل کے حوالے سے پیشنگوئیاں کی ہیں جن میں وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی شامل ہیں۔

آسٹرولوجسٹ روزینہ جلال نے وزیراعظم نواز شریف کے اقتدار کی مدت پوری کرنے کے بارے میں پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل ترین حالات سے دوچار ہے، وزیراعظم نواز شریف کا براوقت چل رہا ہے، پانامہ لیکس نے ان کا نام خراب کردیا ہے تاہم اس کے باوجود بھی وہ اپنی مدت پوری کریں گے۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق پیشنگوئی کی ہے کہ تحریک انصاف گزرتے وقت کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں آجائے گی تاہم پی ٹی آئی کا بہتر وقت اس سال کے اواخر سے شروع ہوجائے گا۔ عمران خان کی شادی کا 2017ءتک کوئی امکان نظر نہیں آرہا، اس وقت ان کا ستارہ زہرہ خراب چل رہا ہے، ان کی سابقہ بیوی جمائمہ نے جتنا ٹائم عمران خان سے لیا ہے کوئی اور خاتون وہ مقام اور ٹائم نہیں لے سکتی، جمائمہ اور عمران خان میں ذہنی آہنگی بہت زیادہ ہے، اس سال عمران خان کی صحت خراب نظر آرہی ہے، تحریک انصاف کے کارکن بھی اس سے خائف نظر آتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ بلاول کا سیاسی مستقبل بہتر نظر آرہا ہے تاہم وہ وزیراعظم نہیں بن سکتے، پاکستان پیپلزپارٹی کافی دھڑوں میں تقسیم ہوگئی، کچھ پرانے چیرے ساتھ چھوڑجائیں گے۔

مریم نواز کے سیاسی کیریئر کے حوالے سے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کا سیاسی مستقبل کامیاب ہے مگر ان کے اپنے شوہر کے ساتھ تعلقات کامیاب دکھائی نہیں دیتے۔ ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی کا مستقبل کے بارے پیشنگوئی کی ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ 2018ءتک دباﺅ میں رہے گی، الطاف حسین کی صحت کی خرابی کا الارم بجنا شروع ہورہا ہے اور لیڈر شپ بھی تبدیل ہوگی، نئے چہرے قیادت سنبھالیں گے، پاکستان سرزمین پارٹی سازشوں کا شکار رہے گی، آپریشن ضرب عضب پورا ہوگا، کراچی میں امن ہوکررہے گا۔

مزید : اسلام آباد