قلات:سیاہ کاری کا الزام،شوہر نے اپنی 2بیویوں کو ذبح کردیا

قلات:سیاہ کاری کا الزام،شوہر نے اپنی 2بیویوں کو ذبح کردیا
قلات:سیاہ کاری کا الزام،شوہر نے اپنی 2بیویوں کو ذبح کردیا

  


قلات(ویب ڈیسک) قلات سے 70کلومیٹر دور محمد تاوہ کے مقام پر شوہر نے اپنی دو بیویوں کو ذبح کردیا تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک شخص دین محمد بنگلزئی نے اپنی دونوں بیویوں مسماة(خ) اور مسماة(م) کو نیند کی حالت میں ذبح کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا ملزم نے تین افراد پر سیاہ کاری کا الزام عائد کیا ہے قلات لیویز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قلات پہنچایا پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثاءکے حوالے کردیا گیا لیویز نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎

مزید : جرم و انصاف