پریس کانفرنس کے دوران میڈیا مانیٹرنگ ٹیم کے سربراہ کا فون آیا تھا ، ارشد وہرہ کا یوٹرن

 پریس کانفرنس کے دوران میڈیا مانیٹرنگ ٹیم کے سربراہ کا فون آیا تھا ، ارشد ...
 پریس کانفرنس کے دوران میڈیا مانیٹرنگ ٹیم کے سربراہ کا فون آیا تھا ، ارشد وہرہ کا یوٹرن

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے نو منتخب ڈپٹی مئیر ارشد وہرا نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم کی میڈیا مانیٹرنگ ٹیم کے سربراہ کا فون آیا تھا اور انہوں نے محتاط گفتگو کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر وسیم اختر کے کان میں سرگوشی کی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے نو منتخب ڈپٹی مئیر ارشد وہرا نے کہا کہ بدھ کے روز وسیم اختر کی پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم کی میڈیا مانیٹرنگ ٹیم کے سربراہ کا فون آیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ وسیم اختر پہلے ہی مقدمات کا سامنا کررہے ہیں اس لیے انہیں مزید کسی مشکل سے بچانے کےلئے محتاط گفتگو کرنے کا کہوں جس پر میں نے ان کے کان میں سرگوشی کی۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز کراچی کا میئر منتخب ہونے کے بعد جب وسیم اختر فاتحانہ پریس کانفرنس کر رہے تھے تو اس دوران ڈپٹی میئر ارشد وہرہ کو فون آیا تھا جس میں انہیں پریس کانفرنس کے حوالے سے ہدایات دی گئی تھیں۔ ارشد وہرہ نے پہلے بتایا تھا کہ پریس کانفرنس کے دوران سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے فون کرکے مبارکباد دی تھی تاہم اب انہوں نے یوٹرن لے لیا ہے۔

ارشد وہرہ نے فون پر ہدایات ملنے کے بعد وسیم اختر کے کان میں کیا کہا اور وسیم اختر کا کیا حال ہوا؟ جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : کراچی