کے الیکٹرک کاعوام پر 26 کروڑ روپے کا بجلی بم گرانے کا فیصلہ

کے الیکٹرک کاعوام پر 26 کروڑ روپے کا بجلی بم گرانے کا فیصلہ
کے الیکٹرک کاعوام پر 26 کروڑ روپے کا بجلی بم گرانے کا فیصلہ

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کے الیکٹرک نے کراچی کے عوام پر 26 کروڑ روپے کا بجلی بم گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا کو 56 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ کے الیکٹرک نے سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے جسے نیپرا نے سماعت کیلئے منظور کرلیا ہے ۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 8 ستمبر کو کراچی میں کرے گا۔

مزید : بزنس