محبوبہ نے سڑک کنارے سرعام اپنے ’عاشق‘ کی پٹائی کردی، وجہ بے وفائی نہیں بلکہ۔۔۔

محبوبہ نے سڑک کنارے سرعام اپنے ’عاشق‘ کی پٹائی کردی، وجہ بے وفائی نہیں ...
محبوبہ نے سڑک کنارے سرعام اپنے ’عاشق‘ کی پٹائی کردی، وجہ بے وفائی نہیں بلکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہرآگرہ کی ایک معروف سٹرک پر سرعام محبوبہ نے اپنے ’عاشق‘ کی پٹائی کردی اور اس کی وجہ بے وفائی نہیں تھی بلکہ عاشق بے چارہ مطالبے کے مطابق موبائل فون سیٹ پیش کرنے میں ناکام رہا۔
بھارتی اخبار’انڈیاٹائمز‘ کے مطابق محبوبہ کے مطالبے پر واٹس ایپ اور فورجی ٹیکنالوجی کا حامل موبائل فون مہیانہ کرپانے پر لڑکی نے سرعام آگرہ کے علاقے کلندی وہار کی مصروف شاہراہ پر لڑکے کو تھپڑجڑدیئے ، اعتمادالدولہ تھانے کی حدود میں یہ واقعہ دوپہر کو پیش آیا۔

شوہر اپنی بیوی کی لاش اٹھا کر کئی کلومیٹر دور تک اکیلا پیدل چلتا رہاکیونکہ ۔ ۔۔  تفصیلات ایسی کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق لڑکی کے پاس پرانانوکیا کا فون تھا لیکن جب لڑکے نے اسے بتایاکہ ایک نجی کمپنی میں اسے نوکری مل گئی ہے تو اس نے فور جی ٹیکنالوجی کے حامل موبائل فون کا مطالبہ کردیاتاکہ دونوں آپس میں رابطے میں رہ سکیں ، لڑکے نے موبائل فون فراہم کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہاکہ وہ واپس اپنی ڈیوٹی پرجاکرموبائل فون بھیج دے گا۔
اپنی خواہش کو پورانہ ہوتے دیکھ کر لڑکی مشتعل ہوگئی اور سڑک پر ہی تھپڑجڑناشروع کردیئے جس کے بعد مقامی لوگوں نے مداخلت کرتے ہوئے بے چارے عاشق کی جان خلاصی کرائی اور بعدازاں پولیس کو بلالیاگیاجنہوں نے جوڑے کو تھانے منتقل کردیا۔

نوجوان نے کتے سے زیادتی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر لائیو سٹریم کر دی لیکن پھر اس دوران ایسا کام ہو گیا کہ یہ حرکت زندگی کی سب سے بڑی غلطی بن گئی، انتہائی عبرت ناک واقعہ، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

پولیس کے مطابق لڑکے کا تعلق یوپی کے علاقے مین پوری سے ہے جبکہ لڑکی اس کی دور کی رشتہ دار ہے اور دونوں کا ایک عرصے سے تعلق تھا، مزید تصادم سے بچانے کیلئے دونوں کو حراست میں لیا اور معاملہ نمٹانے کیلئے جوڑے کے والدین کو طلب کرکے ان کے ساتھ بھیج دیئے گئے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -