سعودی عرب میں پاکستانیوں کو تنخواہیں نہ ملنے کے اثرات معیشت پر پڑنا شروع ،رواں سال ترسیلات زر میں 20 فیصد کمی آئی: سٹیٹ بینک

سعودی عرب میں پاکستانیوں کو تنخواہیں نہ ملنے کے اثرات معیشت پر پڑنا شروع ...
 سعودی عرب میں پاکستانیوں کو تنخواہیں نہ ملنے کے اثرات معیشت پر پڑنا شروع ،رواں سال ترسیلات زر میں 20 فیصد کمی آئی: سٹیٹ بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو تنخواہیں نہ ملنے کے اثرات پاکستانی معیشت پر بھی پڑنا شروع ہوگئے ہیں اور بیرون ملک سے بھیجی جانے والی رقوم میں 20 فیصد کمی آئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی 2016 میں ترسیلات زر گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 20 فیصدکم رہی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکاسے بھجوائی جانے والی رقوم میں 33.5 فیصد کمی آئی ہے اور امریکا سے پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے دوران 16 کروڑ 96 لاکھ ڈالر بھجوائے جبکہ برطانیہ سے بھجوائی جانے والے رقوم میں بھی 38 فیصد کمی ہوئی ہے اور اس رقم کا حجم 14 کروڑ 36 لاکھ ڈالر رہاہے۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
علاوہ ازیں پاکستان کیلئے ترسیلات زر میں ایک بڑا حصہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کا ہے تاہم سعودی عرب میں مزدوروں کو تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ترسیلات زر میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات سے بھی گزشتہ سال کی نسبت 20 فیصد کم رقم بھیجی گئی ہے۔

مزید :

بزنس -