بھاری بھرکم خاتون نے 44 کلو وزن کم کر ڈالا تو اندر سے دراصل لڑکا نکلا، پورا خاندان حیرت اور پریشانی میں ڈوب گیا

بھاری بھرکم خاتون نے 44 کلو وزن کم کر ڈالا تو اندر سے دراصل لڑکا نکلا، پورا ...
بھاری بھرکم خاتون نے 44 کلو وزن کم کر ڈالا تو اندر سے دراصل لڑکا نکلا، پورا خاندان حیرت اور پریشانی میں ڈوب گیا

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر خواتین خوبصورت اور سلم سمارٹ نظر آنے کے لیے اپنا وزن کم رکھنے پر خصوصی توجہ دیتی ہیں۔برطانیہ میں ایک لڑکی موٹاپے کا شکار ہوئی اور خوبصورتی بحال کرنے کے لیے اس نے حیران کن حد تک وزن کم کرلیا لیکن اس دوران اس کے اندر ایسی تبدیلیاں رونما ہو گئیں کہ اسے اس نسوانی خوبصورتی کی ضرورت ہی باقی نہ رہی کیونکہ وہ لڑکی سے لڑکا بن گئی تھی۔برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 23سالہ جے ڈی ایتھ آئس کریم کھانے کی عادی تھی جس کے باعث اس کا وزن 112کلوگرام تک بڑھ گیا۔ اس نے اپنی یہ عادت ختم کی اور اس کے بعد اس نے وزن کم کرنے کی کلاسیں لینا شروع کر دی اور چند ہفتوں میں ہی اپنے وزن میں 45کلوگرام کمی کر لی۔ موٹاپے کے دنوں میں اس کے لباس کا سائز 20ہو چکا تھا جو وزن کم کرنے پر مردوں کے سمال سائز کے برابر ہو گیا۔

لوگ موٹے کیوں ہوتے ہیں؟ اصل وجہ سامنے آہی گئی

رپورٹ کے مطابق ان کلاسوں کے دوران جے ڈی ایتھ میں اتنا اعتماد پیدا ہو گیا کہ وہ جس چیز کو آج تک سمجھ نہیں سکی تھی اور چھپائے پھرتی تھی اسے ظاہر کر دیا۔ سنڈرلینڈ کی رہائشی جے ڈی ایتھ کا کہنا ہے کہ ”میں جب 7سال کی تھی تب سے اپنے اندر کچھ مختلف محسوس کرتی آ رہی تھی۔ میں جانتی تھی کہ میں عام لڑکیوں سے مختلف ہوں لیکن یہ نہیں جانتی تھی کہ یہ کیا ہے اور میرے اندر یہ معاملہ کسی اور کو بتانے کی ہمت بھی نہیں تھی۔ میں لڑکوں والے کپڑے پہنتی تھی اور لڑکوں میں کھیلنے کی ہی رغبت رکھتی تھی۔ مجھے لڑکوں سے حسد بھی ہوتا تھا مگر میں نہیں جانتی تھی کہ ایسا کیوں ہے۔

میں نے وزن کم کرنے کے لیے جو کلاسز لیں ان سے مجھے میری شناخت بھی مل گئی۔ اب میں سمجھ چکی ہوں کہ میں لڑکی نہیں بلکہ لڑکا ہوں۔ یہ بات میں نے اپنے خاندان والوں کو اور ڈاکٹر کو بتائی اور اپنا حلیہ مردوں والا بنا لیا۔ میرے ڈاکٹر شیرون لوئس نے اس سلسلے میں میری بہت مدد کی۔اس تبدیلی میں بالوں کو کٹوانا میرے لیے بہت زیادہ خوشی کا موقع تھا۔ مجھے ایسے لگ رہا تھا کہ میں بچپن سے یہی کچھ چاہتی تھی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس