متحدہ قائد کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی ،برطانوی رکن پارلیمنٹ نے اپنی حکومت سے سوال کردیا

متحدہ قائد کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی ،برطانوی رکن پارلیمنٹ نے ...
متحدہ قائد کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی ،برطانوی رکن پارلیمنٹ نے اپنی حکومت سے سوال کردیا

  


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )برطانوی رکن پارلیمنٹ نے متحدہ قائد کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر حکومت سے جواب طلب کر لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق لیبر رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے برطانوی سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری خارجہ سے ملاقات کی جس میں الطاف حسین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر خالد محمود نے سوال اٹھا یا کہ قائد ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی ہے جس پر برطانوی حکام کا کہنا تھا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کر رہی ہے ۔

مزید : قومی


loading...