پاکستان خطے کا مینوفیکچرنگ حب بنے گا:وزیر اعظم نواز شریف

پاکستان خطے کا مینوفیکچرنگ حب بنے گا:وزیر اعظم نواز شریف
پاکستان خطے کا مینوفیکچرنگ حب بنے گا:وزیر اعظم نواز شریف

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کا مینوفیکچرنگ حب بنے گا،غیرملکی سرمایہ کاروں کو ترغیب کیلیے بھرپور سہولتوں کی پالیسی بنائی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم سے ترک سرمایہ کارگروپ کے صدر فاتح کمال کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے کا مینوفیکچرنگ حب بنے گا،غیرملکی سرمایہ کاروں کو ترغیب کیلیےبھرپور سہولتوں کی پالیسی بنائی ہے،ترک سرمایہ کارتوانائی،انفراسٹریکچر میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں،اقتصادی راہداری کیساتھ توانائی سمیت دیگر منصوبے جڑے ہیں،پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے نئے راستے کھلیں گے،پاکستانی حکومت اورعوام ترکی کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں-

انگریزوں نے حملوں سے بچاؤ کیلئے فاٹا کو نیم حکومتی نو مینز لینڈ بنایا اورشاہراہیں تعمیر نہیں کیں: سرتاج عزیز

صدر ترک سرمایہ کار کمپنی فاتح کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں مزید سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں،پاکستان سرمایہ کاری کےلیے مثالی جگہ ہے،پاکستان کے معاشی اصلاحات کو عالمی ادارے سراہ رہے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں