دریا میں تیرتی لاش، ریسکیو اہلکار نکالنے کیلئے پانی میں گیا تو قریب جاتے ہی اچانک ایسی چیز دیکھ لی کہ پیروں تلے زمین نکل گئی، دراصل کیا معاملہ تھا؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

دریا میں تیرتی لاش، ریسکیو اہلکار نکالنے کیلئے پانی میں گیا تو قریب جاتے ہی ...
دریا میں تیرتی لاش، ریسکیو اہلکار نکالنے کیلئے پانی میں گیا تو قریب جاتے ہی اچانک ایسی چیز دیکھ لی کہ پیروں تلے زمین نکل گئی، دراصل کیا معاملہ تھا؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  


بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں ایک دریامیں تیرتی لاش کو نکالنے کے لئے ایک ایمرجنسی اہلکار پانی میں اترا تو لاش نے ایسی حرکت کردی کہ بیچارے ایمرجنسی اہلکار کی جان ہی نکل گئی۔

یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی اس حیرتناک واقعے کی ویڈیو نے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا ہے۔ چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دریا کے کنارے سے کچھ فاصلے پر کم گہرے پانی میں ایک شخص کو بے حس وحرکت پڑے دیکھ کر لوگ جمع ہونا شروع ہوگئے۔ کچھ ہی دیر بعد دریا کے کنارے ایک بڑا ہجوم جمع ہوگیا اور پانی میں پڑی لاش کو نکالنے کے لئے ایمرجنسی اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی مخصوص یونیفارم پہنے اہلکار لاش کو نکالنے کی تیاری کررہے ہیں۔ پھر ان میں سے ایک اہلکار آہستہ آہستہ لاش کی جانب بڑھنا شروع کردیتا ہے جبکہ کچھ فاصلے پر ایک دوسرا اہلکار اس کی مدد کے لئے قدم اٹھاتا نظر آتا ہے۔ آگے جانے والا اہلکار انتہائی احتیاط کے ساتھ لاش کے سر کے قریب پہنچتا ہے اور جھک کر اسے اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔ عین اس لمحے پانی میں پڑا شخص ہڑبڑا کر اٹھتا ہے، جس پر ایمرجنسی اہلکار چیختا ہوا ہجوم کی جانب دوڑ لگادیتا ہے۔

چھٹیوں پر گئی ماں کو ایک چرچ میں لی گئی اپنے بیٹے کی تصویر میں ایسی چیز نظر آگئی کہ خوف سے جان ہی نکلنے کو آگئی، ایسا کیا تھا؟ دیکھ کر آپ بھی گھبراجائیں گے

چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ دراصل یہ ایک زندہ سلامت شخص تھا جو کہ گرمی سے بچنے کے لئے کچھ دیر کے لئے کم گہرے پانی میں لیٹا ہوا تھا اور ٹھنڈے پانی سے ملنے والی راحت کے باعث قدرے غنودگی کے عالم میں چلا گیا تھا۔ صورتحال کو بھانپ کر دریا کے کنارے جمع ہجوم نے قہقہے لگانے شروع کردئیے، البتہ دہشت کا شکار ہونے والا ایمرجنسی اہلکار اس صورتحال پر کچھ زیادہ خوش نظر نہیں آرہا تھا۔ مردہ تصور کئے گئے شخص کو بھی جب صورتحال کا علم ہوا تو وہ بھی محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکا اور قہقہہ لگاتے ہوئے ایک بار پھر پانی میں غوطہ لگادیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس