سعودی عرب میں بے روزگار یا کفیل تبدیل کرنے کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے سب سے بڑی خبر آگئی، سعودی حکومت نے ایسی شاندار سہولت متعارف کروادی کہ کسی نے سوچا بھی نہ تھا

سعودی عرب میں بے روزگار یا کفیل تبدیل کرنے کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے سب سے ...
سعودی عرب میں بے روزگار یا کفیل تبدیل کرنے کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے سب سے بڑی خبر آگئی، سعودی حکومت نے ایسی شاندار سہولت متعارف کروادی کہ کسی نے سوچا بھی نہ تھا

  


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں ملازمت سے محرومی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے پریشان حال غیر ملکیوں کے لئے وزارت محنت و سماجی ترقی نے ایک شاندار سہولت متعارف کروا دی ہے جس کے ذریعے یہ مصیبت زدہ افراد نئی ملازمت بھی ڈھونڈ سکتے ہیں اور موجودہ ملازمت تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ www.kawadir.com.sa ایسے غیر ملکیوں کے لئے متعارف کروائی گئی ہے کہ جو اپنی موجودہ ملازمت سے مطمئن نہیں ہیں یا جو حالیہ بحران کی وجہ سے اپنی ملازمت کھوچکے ہیں۔ یہ ویب سائٹ جہاں ملازمین کو نئے کفیل ڈھونڈنے میں مدد دے گی وہیں کفیلوں کو بھی معلومات فراہم کرے گی تا کہ انہیں اپنے مطلوبہ معیار اور ضرورت کے مطابق موزوں افرادی قوت دستیاب ہو سکے۔

سعودی عرب میں 2 ہزار دکانیں بند کردی گئیں، وجہ ایسی کہ جان کر ملک میں مقیم غیر ملکیوں کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

وزارت محنت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ویب سائٹ ان غیر ملکیوں کیلئے ہے کہ جن کا اقامہ یا ورک پرمٹ ایکسپائر ہوچکے ہیں یا جنہوں نے مملکت میں آمد کے تین ماہ بعد بھی اقامہ حاصل نہیں کیا۔ حکام کی جانب سے ملازمت کے متلاشی غیر ملکیوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اس ویب سائٹ کو وزٹ کرکے اہم معلومات بھی حاصل کریں اور اپنی قابلیت و تجربے سمیت دیگر اہم معلومات بھی ویب سائٹ پر فراہم کریں تاکہ بہتر ملازمت کے مواقع سے مستفید ہوسکیں۔

مزید : عرب دنیا