دبئی کے ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے شہری کے کھانے سے ایسی چیز نکل آئی کہ ہر طرف افراتفری پھیل گئی، پولیس بلوانا پڑگئی کیونکہ۔۔۔

دبئی کے ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے شہری کے کھانے سے ایسی چیز نکل آئی کہ ہر طرف ...
دبئی کے ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے شہری کے کھانے سے ایسی چیز نکل آئی کہ ہر طرف افراتفری پھیل گئی، پولیس بلوانا پڑگئی کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے تاج محل کاروباری گروپ نے متحدہ عرب امارات میں متعدد ریستوران بنا کر خوب مال تو سمیٹ لیا لیکن گاہکوں کی صحت سے کھیلنے کا رویہ نہ بدلا، جس کا نتیجہ بالآخر ایک انتہائی تشویشناک واقعے کی صورت میں سامنے آگیا۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے ایک شاپنگ مال میں واقع تاج سپائس ریسٹورنٹ سے چھولا بھتورا کی ڈش منگوانے والے کسٹمر کے اس وقت ہوش اڑ گئے جب اس کے کھانے میں سے کاکروچ برآمد ہوگیا۔ وہشت زدہ کسٹمر نے فوری طور پر میونسپلٹی حکام کو شکایت کی جس پر پولیس اور متعلقہ محکمے کے ارکان ریسٹورنٹ پہنچ گئے۔

خبردار! ٹرائی ڈنٹ چیونگم حرام ہوسکتی ہے ،احتیاط ضروری ہے
اہلکاروں نے ریسٹورنٹ کا معائنہ کیا تو صفائی و ستھرائی کے حوالے سے پریشان کن صورتحال دیکھنے میں آئی۔ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ناصرف ریسٹورنٹ کو بھاری جرمانہ کیا بلکہ اس کی دو شاخوں کو بند کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔
تاج محل گروپ آف ریسٹورنٹس کے بانی اور سی ای او پی وینکاتیش نے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے ریستورانوں کی دو شاخوں کو بند کردیا گیا ہے، تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان ریستورانوں میں فرنیچر کی تبدیلی کے بعد انہیں دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -