افغانستان میں امن قائم نہیں ہوا مہاجرین کہاں جائیں: مولانا فضل الرحمان

افغانستان میں امن قائم نہیں ہوا مہاجرین کہاں جائیں: مولانا فضل الرحمان
 افغانستان میں امن قائم نہیں ہوا مہاجرین کہاں جائیں: مولانا فضل الرحمان

  


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن قائم نہیں ہوا مہاجرین کہاں جائیں،مشرف نے ایم کیو ایم سے یاری کی اب پوچھو کیا حال ہے،جنرل ضیاء الحق نے ایم کیو ایم بنائی۔

جیونیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن قائم نہیں ہوا مہاجرین کہاں جائیں،انسانی حقوق پامال ہوتے رہے تو پاکستان ترقی کی راہ پر نہیں جا سکے گا ،افغانستان اورفاٹا سے آنے والوں پرزندگی اجیرن کردی گئی ہے۔

الطاف حسین کے گھر کے باہر احتجاج ‎کا اعلان

انہوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مہاجرین کے لیے قوانین موجود ہیں،ہمارے ملک میں انسانی حقوق محفوظ نہیں،پاکستانی عوام کا حق ہے کہ انھیں امن فراہم کیا جائے،پاکستان کے عوام کا حق ہے کہ امن قائم ہو،مشرف نے ایم کیو ایم سے یاری کی اب پوچھو کیا حال ہے،جنرل ضیاء الحق نے ایم کیو ایم بنائی۔

مزید : قومی