آرمی چیف کی افغان صدر سے ٹیلی فونک بات چیت ،کابل میں امریکن یونیورسٹی پر حملے کی مذمت

آرمی چیف کی افغان صدر سے ٹیلی فونک بات چیت ،کابل میں امریکن یونیورسٹی پر ...
 آرمی چیف کی افغان صدر سے ٹیلی فونک بات چیت ،کابل میں امریکن یونیورسٹی پر حملے کی مذمت

  


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے گزشتہ رو ز کابل میں امریکن یونیورسٹی پر ہونے والے حملے پر اظہار مذمت کیا ہے ۔

جنرل راحیل شریف سے امریکہ کے اعلیٰ سطحی وفدکی ملاقات، دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کوششوں کو سراہا

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حملے میں متاثر ہونے والے افراد سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سر زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔اس دوران افغان حکام نے 3ٹیلی فون نمبرز بتائے جو مبینہ طور پر حملہ آور استعمال کر رہے تھے،افغان حکام کے مطابق دہشت گرد ان تین موبائل نمبر سے رابطہ میں تھے ۔ان کا کہنا ہے کہ دئیے گئے نمبروں کی بنیاد پر پاک فوج نے پاک افغان سرحد کے قریب کومبنگ آپریشن کیا تو اس دوران پتہ چلا یہ سمز ایک افغان کمپنی آپریٹ کر رہی ہے ۔اس کمپنی کے سگنل پاک افغان سرحد کے قریب بعض علاقوں میں آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کومبنگ آپریشن کے بعد حاصل ہونے والی معلومات افغان حکام کو بتائی گئیں ،افغان حکام کی جانب سے دئیے گئے نمبرز کا مزید تکنیکی جائزہ لیا جا رہا ہے۔آرمی چیف نے اس حوالے سے مزید معلومات ملنے پر افغان صدر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں