ہندو ، سکھ اور مسیحی برادری کا کشمیریوں کے قتل عام اور نریندر مودی کے بیانات کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ہندو ، سکھ اور مسیحی برادری کا کشمیریوں کے قتل عام اور نریندر مودی کے بیانات ...
ہندو ، سکھ اور مسیحی برادری کا کشمیریوں کے قتل عام اور نریندر مودی کے بیانات کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  


لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں بسنے والی مختلف اقلیتوں نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بلوچستان سے متعلق اشتعال انگیز بیانات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، شرکا ء نے قومی پرچم ہاتھوں میں اٹھا کر ’’پاکستان زندہ باد ‘‘ کے نعرے لگائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں بسنے والے ہندو، سکھ اور مسیحی برادری نے چیئرنگ کراس مال روڈ پر احتجاج کیا۔ شرکا ء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھا کر مودی سرکار ہائے ہائے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان سب کا ہے اور یہاں بسنے والے تمام مذاہب کے پیروکار ایک قوم کی مانند ہیں۔

کدو کے بیج کا وہ فائدہ جو آپ کو کبھی کسی نے نہیں بتایا، جان کر آپ انہیں پھینکنے کا سوچیں گے بھی نہیں بلکہ۔۔۔

مظاہرین نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی سطح پر مودی سرکار کے بیانات کا منہ توڑجواب دیں تاکہ مستقبل میں انہیں ایسی بیان بازی کی جرات نہ ہو۔

مزید : لاہور