عامر لیاقت نے قتل کی دھمکیاں ملنے کا الزام کنفیوژن پیدا کرنے کیلئے لگایا ہے: ڈاکٹر فاروق ستار

عامر لیاقت نے قتل کی دھمکیاں ملنے کا الزام کنفیوژن پیدا کرنے کیلئے لگایا ہے: ...
عامر لیاقت نے قتل کی دھمکیاں ملنے کا الزام کنفیوژن پیدا کرنے کیلئے لگایا ہے: ڈاکٹر فاروق ستار

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما ایم کیوا یم ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ عامر لیاقت نے قتل کی دھمکیاں ملنے کا الزام کنفیوژن پیدا کرنے کیلئے لگایا ہے۔

رہنما ایم کیوا یم فاروق ستار نے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی،عدالت اور عوام سے رجوع کریں گے،سیاسی حقوق سے محروم کیا گیا تو ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔

مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں،پاکستان کیلئے شہید ہوجاﺅں گا،ایم کیو ایم کا ساتھ نہیں دوں گا،میرے قتل کے ذمہ دار الطاف حسین ہونگے:عامر لیاقت

عامر لیاقت کو قتل کی دھمکیوں پر انہوں نے کہا ہے کہ کنفیوژن پیداکرنے کیلئے الزام لگایا جارہا ہے،عمل سے ثابت کیا جائے ۔ ہم سے بات کی جائے مل کر کوئی حل نکالتے ہیں،کسی نے یہ نہیں کہا کہ ہم کراچی کی قیادت کی بات کو نہیں مانتے ،پارٹی کی ساری املاک ایم کیو ایم پاکستان اور خدمت خلق کمیٹی کے نام ہے،سیاسی امنگوں کو نظرانداز کرنے سے محرومی میں اضافہ ہوتا ہے،میجر جنرل بلال سے ایک ساتھی نے رابطے کی کوشش کی، اس کی خبر ابھی نہیں آ ئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان مخالفین سے متحدہ کا کوئی تعلق نہیں ہے اور پاکستان کا متحدہ سے کوئی تعلق نہیں ہے،پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہونگے لندن سے توثیق نہیں ہوگی،پارٹی منشور پاکستان کے آئین کا تابع ہے،ہم ایم کیو ایم پاکستان کو چلا رہے ہیں،ہمارے سیاسی دفاتر قائم رہنے چاہئیں۔

مزید : کراچی