جمہوریت کیلئے ترک عوام کی جدوجہدسنہری حروف سے لکھی جائےگی:وزیر اعلیٰ شہباز شریف

جمہوریت کیلئے ترک عوام کی جدوجہدسنہری حروف سے لکھی جائےگی:وزیر اعلیٰ شہباز ...
جمہوریت کیلئے ترک عوام کی جدوجہدسنہری حروف سے لکھی جائےگی:وزیر اعلیٰ شہباز شریف

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکی میں بغاوت ناکام بنانےکاکریڈٹ ترک صدراورعوام کوجاتاہے،جمہوریت کیلئے ترک عوام کی جدوجہدسنہری حروف سے لکھی جائےگی۔

جیو نیوز کے مطابق استنبول میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کے اعزازمیں میئراستنبول قادرتوپباش نے ڈنر دیا،ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترک صدرنے عوام کوبااختیاربناکربہترین خدمات فراہم کیں،ترک صدرطیب اردوان کی ایک کال پرلاکھوں لوگ باہرنکل آئے،ترکی میں جمہوریت کامنفردماڈل اسلامی خصوصیات سے مزین ہے،ترکی کے واقعے پرساری رات جاگتارہااورترک قیادت سے رابطے میں رہا۔

مزید : لاہور