جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ، ایک سیکورٹی اہلکار شہید ، سرچ آپریشن شروع

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ، ایک سیکورٹی اہلکار شہید ، سرچ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(صباح نیوز)جنوبی وزیرستان کے علاقے شامکے میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔سکیورٹی فورسزکے مطابق گزشتہ روزجنوبی وزیرستان کی تحصیل سروکئی بروند کے علاقے شامکے میں بارودی سرنگ کادھماکاہوا ،جس کی زد میں آکر ایک سکیورٹی فورسز کااہلکار شہید ہوگیا۔سکیورٹی فورسز کے مطابق شہید ہونے والا سکیورٹی اہلکار پانی بھرنے گیا تھا کہ بارودی سرنگ دھماکے کا نشانہ بنا۔شہید ہونے والے اہلکار کا نام فتح اللہ ہے۔دھماکہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاگیا۔
بارودی سرنگ کا دھماکہ

مزید :

صفحہ اول -