A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

دیور اور بھابھی نے مبینہ معاشقے پر خود کشی کرلی، زندگی کے خاتمے سے قبل خاتون نے اپنے شوہر سے کیا کہا تھا؟ انتہائی افسوسناک خبرآگئی

دیور اور بھابھی نے مبینہ معاشقے پر خود کشی کرلی، زندگی کے خاتمے سے قبل خاتون نے اپنے شوہر سے کیا کہا تھا؟ انتہائی افسوسناک خبرآگئی

Aug 25, 2018 | 10:22:AM

گجرانوالہ(ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ کے قریب دیور اور بھابھی نے مبینہ طور زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ 

پولیس کے مطابق واقعہ گجرانوالہ کے علاقے ببن سندھواں میں پیش آیا، جہاں شازیہ نامی خاتون اور اس کے دیور ثاقب نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔خودکشی کرنے والی خاتون شازیہ کی شادی تین ماہ قبل فیصل سے ہوئی تھی، تاہم وہ اپنے شوہر سے طلاق لے کر اس کے چھوٹے بھائی ثاقب سے شادی کرنا چاہتی تھی۔

پولیس کے مطابق اسی بات پر دونوں میں جھگڑا ہوا تو شازیہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ شازیہ کی موت کا سن کر اس کے دیور ثاقب نے بھی زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں.

مزیدخبریں