شمالی وزیرستان ، کرفیو کیخلاف احتجاج ، فائرنگ ، ایک جاں بحق 10زخمی ، متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

شمالی وزیرستان ، کرفیو کیخلاف احتجاج ، فائرنگ ، ایک جاں بحق 10زخمی ، متاثرین ...
شمالی وزیرستان ، کرفیو کیخلاف احتجاج ، فائرنگ ، ایک جاں بحق 10زخمی ، متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں (ان لائن) ضلع شمالی وزیرستان میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دس افرادزخمی ہو گئے، متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ شنہ خوڑہ خٹی کلہ کے قریب کرفیو کے خلاف عوام کا احتجاج جا ری تھا کہ سیکورٹی فورسز کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں مقامی نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ دس مظاہرین زخمی ہو گئے جنہیں میرانشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا کچھ کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث پشاور منتقل کر دیا گیا فائرنگ کے بعد میرانشاہ دتہ خیل روڈ مکمل طور پر بند کر دی گئی جبکہ مظاہرین کا دھرنا جاری رہا۔

اعلیٰ عہدیدار نے زخمی افراد کی میرانشاہ اسپتال میں عیادت کی اُنہوں نے جاں بحق ہونے والے کے لواحقین کیلئے پانچ لاکھ اور زخمیوں کو فی کس دو لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ۔