جڑانوالہ: بکرا ذبح کرتے قصاب ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

جڑانوالہ: بکرا ذبح کرتے قصاب ہارٹ اٹیک سے جاں بحق
جڑانوالہ: بکرا ذبح کرتے قصاب ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

  

فیصل آباد (ویب ڈیسک) بکرا ذبح کرتے قصاب ہارٹ اٹیک سے جاں بحق، بچھڑا بے قابو ہونے سے 7افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ رشید پارک میں قصاب ممتاز قربانی کا بکرا ذبح کر رہا تھا کہ اسی دوران ہارٹ اٹیک سے طبیعت ناساز ہو گئی اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گیا۔

دوسری طرف قربانی کا بچھڑا بے قابو ہونے سے بھگڈر مچ گئی اور 7افراد زخمی ہوگئے۔ اہل علاقہ نے ایک گھنٹہ کی کوشش کے بعد بچھڑے کو قابو کیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد