اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی بارش اور ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے

25 اگست 2018 (12:31)

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔جڑواں شہروں میں طوفانی ہواؤں سے مختلف مقامات پر درخت گرگئے جس کے باعث سڑکیں بلاک ہوگئیں۔موسلادھار بارش کے بعد چک شہزاد، چھٹہ بختاور، افشاں کالونی اور ڈھوک چودھریاں سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

اس کے علاوہ میانوالی اور گردونواح میں بھی موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے جب کہ آزادکشمیرکے علاقے نکیال میں بھی بادل خوب برسے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور، سرگودھا ڈویژن،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ھی بارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی اور گوجرانولہ ڈویژن، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں میں بادل برس سکتے ہیں۔

مزیدخبریں