صحت سمیت ہرممکن بنیادی سہولیات کی فراہمی کےلیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں: ڈاکٹرعذرا پیچوہو

صحت سمیت ہرممکن بنیادی سہولیات کی فراہمی کےلیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ...
صحت سمیت ہرممکن بنیادی سہولیات کی فراہمی کےلیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں: ڈاکٹرعذرا پیچوہو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) سندھ کی صوبائی وزیر برائے ہیلتھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نےکہا ہےکہ حکومت سندھ صوبے میں صحت سمیت انسانی زندگی کی ہرممکن بنیادی سہولیات کی فراہمی کےلیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے صحت کی بنیادی سہولیات کی فوری بروقت فراہمی یقینی بنانے کے لیے وہ خود مانیٹرنگ کررہی ہےاس میں کسی بھی قسم کی غفلت لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

صوبائی وزیر ہیلتھ کی سول اسپتال عمرکوٹ کے وزٹ کےوقت میڈیا سے بات چیت تفصیلات کےمطابق آج سندھ کی صوبائی وزیر ہیلتھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے سول ہسپتال عمرکوٹ کا اچانک وزٹ کیا مریضوں سے وارڈز میں ملاقات کرکے صورتحال معلوم کی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر ہیلتھ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر سلیم شیخ اور سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سید معزز علی شاہ کو ہدایت کی وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنایئں غریب مریضوں کو صحت کی ہرممکن سہولیات فراہم کی جائے اس میں کسی بھی قسم کی غفلت لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہیلتھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نےکہا سندھ وفاق کو ساٹھ فیصد سے زائد ریونیو دیتا ہے سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت سندھ کو اس کا پورا حق ملنا چاہیے صوبائی وزیر صحت نے امید ظاہر کی کی تحریک انصاف کی حکومت سندھ کو اس کا حق مطابق حصہ دے گی اور خصوصاً کراچی کے لیے خصوصی پیکج دیا جائے گا ۔

تھر میں مصوم بچوں کی اموات کے حوالے سے ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ تھر میں بچوں کی اموات کی مین وجہ حاملہ ماوں کی تربیت کا نہ ہونا ہے اور وقت سے قبل بھی زچگی کا ہونا ہے عمرکوٹ سول ہسپتال کے اچانک وزٹ پر صوبائی وزیر ہیلتھ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے عمرکوٹ ڈائیلاسز سینٹر کو مزید ڈائیلاسز مشینوں کی فراہمی اور ڈائیلاسز سینٹر میں گردوں کے مریضوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ۔صوبائی وزیر ہیلتھ کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر سلیم شیخ نے عمرکوٹ ضلع میں محکمہ ہیلتھ کی کارکردگی اور صحت کی سہولیات وغیرہ کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔