وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان کے لیے نام فائنل کر لیا ،یہ شخصیت کون ہیں اور ان کا پیشہ کیا ہے ؟پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آگئی

25 اگست 2018 (18:05)

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب،سندھ اور خیبر پختونخواہ کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے گورنر کے نام کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرامیرمحمدخان جوگزئی کوگورنربلوچستان نامزدکردیاگیا، وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر امیرمحمدخان کے نام کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، ڈاکٹر امیرمحمدخان کاتعلق بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ سے ہے ، امیرمحمدخان جوگزئی سابق گورنرسردارگل محمدجوگزئی کے بھائی ہیں،ڈاکٹرامیرمحمدخان جوگزئی کڈنی سنٹر کے چیف ایگزیکٹورہے ،چائلڈاسپیشلسٹ امیرمحمدخان جوگزئی سول اسپتال شعبہ اطفال کے سربراہ رہے ہیں۔

واضح رہے وزیر اعظم عمران خان نے چوہدری سرور کو پنجاب،عمران اسماعیل کو سندھ اور شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخواہ نامزد کیا ہے۔

مزیدخبریں