وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پہلا نوٹس لے لیا، کس معاملے پر کیا حکم دیا ہے؟ جان کر آپ داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکپتن میں بروقت علاج نہ ملنے پر لڑکی کی موت کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکپتن میں بروقت علاج نہ ملنے پر لڑکی کی موت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پاکپتن کو واقعے کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے اور کل صبح 9 بجے تک انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق لڑکی کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ جو بھی اس واقعے کا ذمہ دار ہو گا اس کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔