”آپ کو یہ وزارت دی جا رہی ہے ،کیا خیال ہے؟ “صحافی نے عبد العلیم خان سے وزا رت کے متعلق سوال کیا تو آگے سے ایسا جواب مل گیا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان بھی حیران ہو جائیں گے

”آپ کو یہ وزارت دی جا رہی ہے ،کیا خیال ہے؟ “صحافی نے عبد العلیم خان سے وزا رت ...
”آپ کو یہ وزارت دی جا رہی ہے ،کیا خیال ہے؟ “صحافی نے عبد العلیم خان سے وزا رت کے متعلق سوال کیا تو آگے سے ایسا جواب مل گیا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان بھی حیران ہو جائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت صدارتی الیکشن ،پنجاب کی کابینہ اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے ہونے والا اجلاس ختم ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد ’’آئی کے ٹوڈے ‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ سے متعلق کپتان جو فیصلہ کریں گے قبول ہو گا۔ ا س موقع پر عبد العلیم خان سے سوال کیا گیا  کہ سنا ہے آپ کے نام ایک قرعہ نکل رہا ہے اور آپ کووزیر بلد یا ت یا وزیر قانون بنائے جانے کا امکان ہے؟جس پر عبد العلیم خان نے کہا کہ پتہ نہیں یہ تو عمران خان صاحب کا فیصلہ ہے ،میں نے تو ہمیشہ کہا ہے کہ جو بھی قائد کہے گا مجھے قبول ہوگا ۔

 پنجاب کی کابینہ کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے عبد العلیم خان نے کہا کہ کابینہ کے حوالے سے ہم نے وزیر اعظم عمران خان کو اپنی اِن پٹ دے دی ہے باقی پنجاب کی کابینہ کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کرنا ہے وہ عمران خان نے خود کرنا ہے،اس جواب کے بعد ایک اور  سوال کیا گیا  کہ کب تک فیصلہ متوقع ہے ؟جس پر عبد العلیم خان نے کہا کہ ایک دو دن میں فیصلہ ہو جائے گا ۔کابینہ میں نئے چہرے ہوں گے کہ پرانے ؟اس سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ تو چہرے دیکھنے کے بعدفیصلہ کریں گے ۔

۔۔۔وڈیو دیکھیں ۔۔۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لئے عبدالعلیم خان کا نام میڈیا کی خبروں کی زینت بنا رہا  جبکہ ان کے خلاف نیب کے کیس کے حوالے سے بھی  خبریں میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں ہیں ۔

مزید : قومی /الیکشن /پنجاب اسمبلی /علاقائی /پنجاب