بوتیک سنٹر کے خلاف ساڑھے 3لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

بوتیک سنٹر کے خلاف ساڑھے 3لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں شہری نے شادی کا ڈریس آڈر کے مطابق تیار نہ کرنے پرلاجونتی بوتیک سنٹر کے خلاف ساڑھے 3لاکھ روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کردیا، عدالت نے مذکورہ بوتک کے مالک سے 24ستمبر تک جواب طلب کرلیا

ہے۔عدالت میں شہری عرفان خان نے لاجونتی بوتیک سنٹرڈی ایچ اے کے خلاف خلاف 3لاکھ 50ہزار روپے ہرجانے کا دعوی دائرکرتے ہوئے موقف اختیارکیا ہے کہ اس نے شادی کی تقریب کے لئے سوٹ سلائی کے لئے دیاجس کی ایڈوانس رقم بھی ادا کر دی گئی تاہم وعدہ کے مطابق ڈریس نہیں دیاگیا،جس سے اسے پریشانی کا سامنا کرناپڑا، عدالت سے استدعاہے کہ اسے مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔

مزید : علاقائی


loading...