پولیس کی ہفتہ وار کا رکردگی205ملزم گرفتار

  پولیس کی ہفتہ وار کا رکردگی205ملزم گرفتار

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث205ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیت وچورگینگز کے4 ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کی گئی۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے16پسٹلز، 2 رائفلزاورگولیاں برآمدکی گئیں۔43 منشیات فروشوں کے قبضہ سے2 کلو گرام سے زائد چرس، 26 گرام ہیروئن اور280 لیٹرشراب برآمد کی گئی۔چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب12 اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ 14 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔

خفیہ اطلاعات پر قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے11 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران 17 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ون ویلنگ، پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ، گداگری، پرائس کنٹرول، لاؤڈ سپیکر اور کرایہ داری ایکٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر89ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

مزید : علاقائی


loading...