وزیراعظم آزادکشمیر کی قیادت میں کشمیریوں کا یواین ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،بھارت کیخلاف نعرے بازی

وزیراعظم آزادکشمیر کی قیادت میں کشمیریوں کا یواین ہیڈکوارٹر کے سامنے ...
وزیراعظم آزادکشمیر کی قیادت میں کشمیریوں کا یواین ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،بھارت کیخلاف نعرے بازی

  


نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،احتجاجی مظاہرہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں کیاجارہا ہے ،مظاہرین نے بھارت کیخلاف دہشتگرد دہشتگردمودی دہشتگرد کے نعرے لگائے، وزیراعظم آزادکشمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل خطے کو ہولناک انسانی حادثے سے بچانے کیلئے قراردادوں پر عملدرآمد کروائے ،مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاﺅن اوروادی کو جیل بنادیا گیا ہے ،راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کیخلاف جنگی جرائم کررہا ہے ،80 لاکھ لوگوں کے متعلق کوئی اطلاع نہیں، کس حال میں ہیں انہیں قید کردیا گیا ، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ کشمیریوں کو ادویات اورمذہبی عبادات سے محروم رکھا جا رہے ،مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر نسل کشی کا منصوبہ بنالیاگیا ہے ، انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج ایل او سی پر معصوم کشمیریوں کو بھی قتل کررہی ہے ،بھارت نے آزادکشمیر پر حملہ کیا تو بڑے پیمانے پر جنگ چھڑ سکتی ہے ، بھارت وادی میں بدترین انسانی حقوق کی پامالی چھپانے کیلئے ایسا کر سکتاہے ۔

مزید : قومی /بین الاقوامی /علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد


loading...